دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی کمپنی 'اسپیس ایکس' کا راکٹ جمعرات کو لانچنگ کے چند منٹ بعد ہی تباہ ہو گیا۔ 403 فٹ لمبا یہ راکٹ امریکی ریاست ٹیکساس سے لانچ کیا گیا جس کا زمین پر رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ رواں برس اسپیس ایکس کا یہ دوسرا ناکام تجربہ ہے۔ اس سے قبل 16 جنوری کو بھی اسپیس ایکس کا راکٹ فضا میں تباہ ہوا تھا۔ امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے راکٹ کا ملبہ گرنے کے پیشِ نظر رات آٹھ بجے تک ریاست فلوریڈا کے شہر میامی، فورٹ لوڈرڈیل، پام بیچ اور اورلینڈو کے ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کا مقصد ایسا راکٹ بنانا ہے جو خلا میں زیادہ تعداد میں سیٹلائٹس بھیجنے کے ساتھ ساتھ انسانوں کو چاند اور مریخ تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
#SpaceX #Starshiplaunch #texas #scauslife #elonmusk #VOAUrdu
-------------------------
وائس آف امریکہ (وی او اے) امریکہ کا سب سے بڑا بین الاقوامی ملٹی میڈیا نیوز ادارہ ہے جو 45 سے زیادہ زبانوں میں ان لوگوں کے لیے نشریات پیش کرتا ہے جہاں آزاد صحافت پر جزوی یا مکمل پابندی ہے۔ وی او اے کی نشریات کا آغاز 1942 میں ہوا تھا اور جامع، غیر جانب دار کوریج اور اپنے سننے، دیکھنے اور پڑھنے والوں تک سچ پہنچانا اس کا عزم ہے۔ یو ایس ایجنسی فار گلوبل میڈیا کا حصہ ہونے کی وجہ سے وی او اے کا سالانہ خرچ امریکی ٹیکس دہندگان اٹھاتے ہیں۔
وی او اے کے مشن اور ادارتی آزادی کی گارنٹی کے لیے ایسے قوانین موجود ہیں جو وی او اے کے صحافیوں کو بیرونی اثر، دباؤ اور حکومتی اہل کاروں یا سیاست دانوں کی انتقامی کارروائی سے بچاتے ہیں۔
براڈ کاسٹر خالد حمید سے تازہ ترین خبریں سنیے
• Headlines with Khalid Hameed
دیکھیں وی او اے اردو کا پروگرام ویو360
• View 360°
مزید ویڈیوز کے لیے سبسکرائب کریں
youtube.com/user/urduvoanews?sub_confirmation=1
ہماری ویب سائٹ وزٹ کریں
www.urduvoa.com/
سوشل میڈیا پر ہمیں فالو کریں۔
وائس آف امریکہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ : www.instagram.com/voaurdu/
وائس آف امریکہ کا فیس بک: www.facebook.com/voaurdu/
وائس آف امریکہ کا ایکس اکاؤنٹ: www.x.com/VOAurdu
コメント